کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا ریڈیو پاکستان کا مطالعاتی دورہ
طالبات کے وفد نے ریڈیو پاکستان لاہور کی جانب سے عوام الناس کو فراہم کی جانے والی نمایاں خدمات کو سراہا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وایس آف جرمنی): کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کی بی ایس اور ایم فل کی طالبات کے ایک وفد نے بدھ کے روز پروفیسر مائرہ قدوس کی قیادت میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کا مطالعاتی دورہ کیا۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے نیوز روم، ایف ایم 101 اور ایف ایم 94 اسپورٹس چینل سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا، طالبات کو ریڈیو پاکستان لاہور کے کام اور اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ طالبات کے وفد نے ریڈیو پاکستان لاہور کی جانب سے عوام الناس کو فراہم کی جانے والی نمایاں خدمات کو سراہا۔
اور کہا کہ جدید نشریاتی تکنیک سیکھنے کے حوالے سے یہ دورہ ان کے لیے سود مند ثابت ہوا ہے- طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں اس دورے کے دوران "ایڈوانس ریڈیو پروڈکشن” کے مضمون کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔انہوں نے نے مستقبل میں بھی ریڈیو پاکستان کا دورہ کرنے اور میڈیا کے جدید آلات سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کی۔
دریں اثناء طالبات کے وفد نے ریڈیو پاکستان میں ہی واقع قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی)کے دفتر کا بھی دورہ کیا- اس موقع پر چیف رپورٹر اے پی پی لاہور محمد عبداللہ نے طالبات کو اے پی پی کے دائرہ کار اور کام کے بارے میں بریف کیا- طالبات کے وفد نے اے پی پی کے مختلف سیکشنز بشمول رپورٹنگ روم، نیوز روم اور وی این ایس کا بھی دورہ کیا۔