اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

’امن و امان کی صورتحال برقرار‘ رکھنے کے لیے خدیجہ شاہ 30 دن کے لیے نظر بند

دو روز قبل 9 مئی کے واقعات سے متعلق آخری کیس میں ان کی ضمانت ہوئی تھی۔ فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ اس وقت جیل میں ہیں اور جیل ہی میں نظربند ہوں گی۔

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کر دیا ہے۔
جمعے کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
دو روز قبل 9 مئی کے واقعات سے متعلق آخری کیس میں ان کی ضمانت ہوئی تھی۔ فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ اس وقت جیل میں ہیں اور جیل ہی میں نظربند ہوں گی۔
خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق ’خدیجہ شاہ 9 مئی کو پُرتشدد کاروائیوں میں شریک رہیں۔ خدیجہ شاہ کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے۔ خدیجہ شاہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کیا جاتا ہے۔‘
اس سے قبل خدیجہ شاہ کی چار مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ خدیجہ شاہ کی لیگل ٹیم نے کہا ہے کہ نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
کور کمانڈر ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملہ کرنے سے متعلق مقدمات میں خدیجہ شاہ کی ضمانت ہوئی تھی۔ ان کو کنٹونمنٹ کے علاقے میں پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں بھی حراست میں لیا گیا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بھی ان کو اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغامات پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ اس میں بھی ان کی ضمانت منظور ہوئی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button