لاہور پولیس شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرُ عزم
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا کہ خدمت مراکز کے سٹاف کا شہریوں سے رویہ مثالی ہونا چاہئے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا ہے کہ لاہور پولیس اپنے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پُر عزم ہے۔موبائل پولیس خدمت مرکزدو شفٹوں میں فرائض انجام دے رہا ہے۔پہلی شفٹ صبح 8 تا 4بجے جبکہ دوسری شفٹ 4 تا 12بجے رات تک موجود ہوگی۔پہلی شفٹ بروز پیر برکی روڈ، منگل کوسنٹرل پارک، بدھ کونشتر کالونی،جمعرات کونزد اکبر چوک، جمعہ کوان سائیڈ قربان لائنز اور ہفتہ کوعلامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو موجود ہوگا۔دوسری شفٹ بروز پیرپیرا گون سٹی، منگل پاک عرب سوسائٹی، بدھ کوکاہنہ،جمعرات کوکوٹھا پنڈ، جمعہ اپر مال جبکہ بروز ہفتہ چوبچہ پھاٹک موجود ہوگا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ شہر یوں کو ایک ہی چھت تلے 15 مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ موبائل پولیس خدمت مرکز کا دوشفٹوں میں فراہمی کا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے خدمت مراکز سٹاف کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی اوراُنہوں نے کہا کہ خدمت مراکز کے سٹاف کا شہریوں سے رویہ مثالی ہونا چاہئے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنے علاقوں میں موبائل خدمت مراکز سے استفادہ حاصل کریں۔