مشرق وسطیٰ

ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثرکی زیر صدارت ایس پیز کا اہم اجلاس اجلاس میں شہر بھر کی سکیورٹی، لاء اینڈ آرڈربارے تبادلہ خیال

کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ شہر کی تمام سرکاری عمارات کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔ نائٹ پٹرولنگ پر مامور پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس استعمال کریں۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈی آئی جی آپریشنزلاہورافضال احمد کوثرنے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔شہر کی تمام سرکاری عمارات کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔ نائٹ پٹرولنگ پر مامور پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پیز کے اہم اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد صہیب اشرف، ایس پی سکیورٹی دوست محمد اورڈویژنل ایس پیزاجلاس میں موجودتھے۔اجلاس میں شہر بھر کی سکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈربارے تبادلہ خیال کیا گیا۔افضال احمد کوثر نے کہا کہ حساس گرجا گھروں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں۔ ایس ایچ اوز چرچ انتظامیہ سے سکیورٹی انتظامات بارے لمحہ بہ لمحہ رابطہ میں رہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس افسران ناکوں پر تعینات جوانوں کو جامہ تلاشی بارے مکمل بریف کریں۔ کرایہ داری ایکٹ پر خصوصی عمل درآمد کروائیں۔افضال احمد کوثر نے مزید کہاکہ ڈولفن سکواڈ،پی آریواور تھانوں کی گاڑیاں تعلیمی اداروں کے اطراف موثر گشت کریں۔ شہر بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز تیزکئے جائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button