کاروبار

ڈیسکون اورانٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے اسٹیپل گرینز (Staple Grains)کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے شراکت داری کرلی

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈیسکون نے (ایگری بزنس لائن کے تحت) پاکستان میں گندم، چاول اور مکئی کی فصل کو ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لیے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد پاکستان میں ضروری اناج کے نقصانات کا ازالہ کرنا ہے جس کی رقم تقریباً 2 ارب امریکی ڈالرسالانہ بنتی ہے۔ یہ نقصانات غذائی عدم تحفظ کا باعث بنتے ہیں جس سے 36.8 فیصد آبادی متاثر ہوتی ہے۔ یہ شراکت داری پاکستان کے زرعی شعبے پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے نجی شعبہ کی جانب سے ایک جامع نقطہ نظر کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ ڈیسکون اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کا مقصد ملک میں غذائی تحفظ کا طویل المدتی اور پائیدار حل نکالنا ہے۔ڈیسکون،کمپنی کی بصیرت کے مطابق پاکستان کے زرعی شعبہ میں جدت لارہاہے۔ چھوٹے کسانوں کو بااختیار بنانے کے پختہ عزم کے ساتھ ڈیسکون کا مقصد زرعی منظر نامے کو تبدیل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ کمپنی زرعی پیشہ سے منسلک افراد میں پائیدار طریقوں کو فروغ دے رہی ہے تاکہ پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جاسکے۔ اس تنوع کے ذریعے، ڈیسکون چھوٹے کسانوں کی فلاح وبہبود،بہتری، اقتصادی ترقی کے فروغ اور ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بامعنی کردار ادا کرنے کا خواہش مند ہے۔ڈیسکون کے وائس چیئرمین فیصل داؤد نے کہاکہ،”اس شراکت داری کے ممکنہ اثرات کے بارے میں ہم بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ انفراسٹرکچر کو جدید اور سپلائی چین کا عمل بہتر بنا کرہم فصلوں کی کٹائی کے بعد انہیں ہونے والے نقصانات کو کم کرنے میں کامیاب ہونگے۔اس طرح ہم سٹیپل گرین(اناج) کا معیار بڑھاسکتے ہیں جس سے پاکستانی لوگوں کی زندگی میں خاطرخواہ بہتری لائی جاسکتی ہیں۔انڈسٹری کے بہترین کھلاڑی کے طورپر ڈیسکون اپنے موثر اقدامات کو فروغ دینے کے لیے عالمی شہرت یافتہ، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن(IFC)کے ساتھ اپنی مہارت اور وسائل کو یکجا کررہاہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button