صحت

پنجاب بھر میں انسانیت کے دشمن عطائیوں کے خلاف جہاد شروع کر دیا گیا ہے

سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہے ہیں۔ پنجاب کی عوام کیلئے جلد کلینکس آن ویل کا منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں سی ای اوز اور ایم ایس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی -کانفرنس میں سیکرٹری صحت علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز محمد اقبال اور محمد احمد، ایڈیشنل سیکرٹریز راشد ارشاد، خضر افضال اور ڈاکٹر یونس، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر عاصم الطاف، ڈاکٹر یداللہ، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مختار اعوان، ڈپٹی سیکرٹریز اور تمام اضلاع کے سی ای اوز اور ایم ایس حضرات نے شرکت کی۔
سیکرٹری صحت علی جان خان نے کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی شعبہ صحت بارے ترجیحات پر روشنی ڈالی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صحت کے شعبہ میں خاص توجہ دے رہی ہیں۔حال ہی میں جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں دیکھے گئے حالات کی نشاندہی کر رہا ہوں۔ پنجاب بھر میں انسانیت کے دشمن عطائیوں کے خلاف جہاد شروع کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کے اندر قائدانہ صلاحیتیں ہونی چاہئیں۔ پنجاب میں غیر قانونی بلڈ بنکس کو بند کرنے جا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہے ہیں۔ پنجاب کی عوام کیلئے جلد کلینکس آن ویل کا منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔
سیکرٹری صحت علی جان خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نظام صحت میں بہتری لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی ناقابل برداشت ہوگی۔ پنجاب میں دل، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ان کے گھروں میں ادویات فراہم کرنے کا منصوبہ شروع ہو چکا۔ بار بار سرکاری ہسپتالوں میں جانے کا مقصد حالات کا جائزہ لینا ہے۔اٹک میں کانگو کا پہلا کیس سامنے آنے پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ کانگو وائرس کے حوالے سے اگلے چھ سے آٹھ ہفتے انتہائی اہم ہیں۔ناقص کارکردگی کے حامل ایم ایس حضرات کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button