جنرل

راجن پور میں خواجہ فرید انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے.

راجن پور میں یونیورسٹی کیمپس کے کام کے بارے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ایم پی اے سردار عبدالعزیز خان دریشک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کی تکمیل ہونے جا رہی ہے جو بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گی

( مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب) راجن پور کے عوام کے لیے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کا تعلیمی تحفہ راجن پور میں خواجہ فرید انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے راجن پور میں خواجہ فرید رحیم یار خان کا راجن پور میں کیمپس قائم کیا جارہا ہے آئندہ ستمبر سے باقاعدہ کلاسز کا اغاز کر دیا جائے گا جس میں انجینئرنگ اور آرٹس کی فیکلٹیز شروع کی جائیں گی اور ابتدائی طور پر 500 طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا اس سلسلے سول کلب راجن پور میں گزشتہ روزیونیورسٹی کیمپس کے قیام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی اس سلسلے ڈاکٹر شہزاد مرتضی وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان نے راجہ پور میں کیمپس قائم کرنے کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ راجن پور یونیورسٹی بلاک میں انشاءاللہ ستمبر سے باقاعدہ کلاسز کا اغاز کر دیا جائے گا اس موقع پر ایم پی اے سردار عبدالعزیز جگن خان دریشک ایم پی اے سردار خضر خان مزاری اور سردار یوسف خان دریشک نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی محترمہ مریم نواز شریف نے اپنے وعدے کی تکمیل کی ہے اور راجن پور میں خواجہ فرید انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہےپور میں یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نہیں بتایا کہ ضلع راجن پور کی تعلیمی ترقی کا سفر شروع کر دیا گیا ہے اور اج یونیورسٹی کیمپس کا قیام راجن پور کا تاریخی موقع ہے.اس موقع پر بتایا گیا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے سب کیمپس کا راجن پور میں باقاعدہ قیام اور کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔سب کیمپس کے بننے سے راجن پور کے طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے سب کیمپس کہ ارگنائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد ساغر میں بتایا کہ راجن پور میں یونیورسٹی کیمپس کے کام کے بارے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ایم پی اے سردار عبدالعزیز خان دریشک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کی تکمیل ہونے جا رہی ہے جو بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گی۔اس موقع سے رجسٹرار خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد صغیر اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شاہد عتیق اور اور معززین شہر بڑی تعداد میں موجود تھے۔بعد ازاں سب کیمپس بنانے کے لئے سائیٹ کا بھی معائنہ کیاگیا علاوہ ازیں راجن پور میں یونیورسٹی قائم کرنے کی تحریک کے روح رواں پیر مشتاق رضوی نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہ راجن پور میں یونیورسٹی کی ھماری جدوجہد بالاآخر رنگ لائی راجن پور کے ہزاروں نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع حاصل ہوں گے .

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button