جنرل

پنجاب میں مہنگائی 36 فیصد سے کم ہوکر17 فیصد پر آ گئی: وزیر اعلیٰ

بچوں کے لئے ان ڈوراور آؤٹ ڈور پلے ایریا بنایا جائے گا۔ سپیشل بچوں کے لئے انٹرنیشنل سٹینڈر کے مخصوص واش روم بنائے جائیں گے, مریم نواز شریف

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس میں پہلے فیز میں 14اضلاع میں سنٹر آف ایکسی لینس کے لئے 651ملین فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے فیز میں رواں سال 12 سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کومکمل ری ویمپ کیا جائے گا۔ وزیر اعلی مریم نوا ز شریف نے کہا کہ بچوں کے لئے ان ڈوراور آؤٹ ڈور پلے ایریا بنایا جائے گا۔ سپیشل بچوں کے لئے انٹرنیشنل سٹینڈر کے مخصوص واش روم بنائے جائیں گے۔ سی سی وی ٹی کیمرے کے ذریعے سیکرٹری آفس میں ڈیش بورڈ پر لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بسوں میں ٹریکرز کے ذریعے بچوں کی آمدورفت کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔سپیشل بچوں کے لئے خصوصی ایکٹویٹی روم بنائے جائیں گے۔سپیشل ایجوکیشن کے سکولوں کا بجٹ سکول ایجوکیشن سے الگ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی بچوں کیلئے تربیت یافتہ ٹیچنگ سٹاف بھرتی کرنے کا حکم دیا اوروزیر خزانہ کو سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مطلوبہ فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں 26 کنال پر خصوصی بچوں کیلئے سنٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گا۔ حکومتی پالیسیوں کی بدولت پنجاب میں مہنگائی 36 فیصد سے کم ہوکر17 فیصد پر آ گئی ہے۔ ماضی میں حکومت پیسے دے کر عوام کیلئے اشیاء مہنگی کرتی رہی ہے۔اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا تعین کرنے کے لئے ایمیشن این ای لائزرکے لئے فنڈز کی منظوری دے دی۔اپر مال پر کمشنر ہاؤس کے قیام کے لئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔ کابینہ کمیٹی نے محکمہ مال کے سیٹلمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فنڈز اور سی ٹی ڈی کو جدید سیکیورٹی آلات کی خریداری کیلئے فنڈز کی منظور ی دیدی۔
فیلڈ ہسپتالوں کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ اورکلینک آن ویلزپروگرام کیلئے فنڈز منظورکر لیے گئے۔ کابینہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی جس کے تحت 100 یونٹ پرٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں سٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیب کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔ گاڑیوں کی ریٹرو ریفلکٹو نمبر پلیٹس کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پانچ ماہ میں نمبر پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ انٹرنیشنل انڈر گریجویٹ سکالرشپ اور لوکل سکالرشپ پروگرام کی منظوری دی گئی۔ چولستا ن میں 2500 قبل مسیح کے’’گنویری والہ‘‘ گاؤں آرکیالوجی ایکسی ویشن کیلئے 20 ملین کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا عظمی زاہد بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمن،چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس،سیکرٹریزاور دیگر حکام نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button