کھیل

لیجنڈ باکسر مائیک ٹائسن کی دوران پرواز طبیعت خراب، صحت سے متعلق اہم خبر

اتوار کو فضائی سفر کے دوران ان کی طبیعت ناساز ہوئی اور شکر ہے کہ ٹائسن بالکل ٹھیک ہیں

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

باکسنگ کی دنیا کے لیجنڈ کھلاڑی 58 سالہ مائیک ٹائسن کی طبیعت گزشتہ روز دوران فضائی سفر اچانک خراب ہوگئی تھی جس پر باکسر کے نمائندے نے بیان جاری کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا نے مائیک ٹائسن کے نمائندے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ 58 سالہ مائیک ٹائسن جن کی گزشتہ روز میامی سے لاس اینجلس جانے والی پرواز کے دوران طبعیت خراب ہوگئی تھی اور السر کے باعث انہیں متلی اور چکر آنے کی شکایت بھی ہوئی تھی، اب ان کی حالات بہتر اور وہ مکمل صحتیاب ہیں۔
مائیک ٹائسن کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو فضائی سفر کے دوران ان کی طبیعت ناساز ہوئی اور شکر ہے کہ ٹائسن بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے طبی عملے کی تعریف کی ہے جو پرواز کے دوران ان کی مدد کے لیے وہاں موجود تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button