جنرل

سسرالیوں کا بہو پر تشدد اور تیزاب سے جلانے کی کوشش

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا.ترجمان سیف سٹیز

پاکستان،لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):سسرالیوں کا بہو پر تشدد اور تیزاب سے جلانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے بھابھی کو تشدد اور تیزاب سے جلانے کی کوشش کرنے والے کو جیٹھ گرفتار کروادیا۔ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر لڑکی کے بھائی نے سسرال میں بہن پر تشدد اور تیزاب گردی کی شکایت کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کال موصول ہوتے ہی مقامی پولیس کو موقع پر بھجوایا۔پولیس نے موقع پر جا کر خاتون کو طبی امداد کے لیے بھجوایا۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے مسائل حل کرنے میں 24 گھنٹے مصروفِ عمل ہے۔ خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔خواتین ویمن سیفٹی ایپ، لائیو چیٹ اور ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button