مشرق وسطیٰ

واسا لاہور نے آج کی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا،44 سالہ بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

سب سے زیادہ بارش 315 ملی میٹر تاجپورہ میں ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے لاہور میں 44 سالہ بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، کمشنر لاہور زید بن حارث، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے شہر بھر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران قرطبہ چوک، لکشمی چوک، تاجپورہ، اور قذافی اسٹیڈیم شامل تھے۔
واسا لاہور نے آج کی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا جس کے مطابق پہلا سپیل 6 بج کر 44 منٹ سے 2 بج کر 55 منٹ تک جاری رہا۔ اس دوران جیل روڈ پر 69 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 86 ملی میٹر، ہیڈ آفس گلبرگ پر 105 ملی میٹر، لکشمی چوک پر 170 ملی میٹر، اپر مال پر 130 ملی میٹر، مغلپورہ پر 145 ملی میٹر، تاجپورہ پر 315 ملی میٹر، نشتر ٹاون پر 162 ملی میٹر، اور چوک ناخدا پر 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ پانی والا تالاب پر 151 ملی میٹر، فرخ آباد پر 140 ملی میٹر، گلشن راوی پر 151 ملی میٹر، اقبال ٹاون پر 152 ملی میٹر، سمن آباد پر 153 ملی میٹر، جوہر ٹاون پر 109 ملی میٹر، اور قرطبہ چوک پر 152 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دوسرے سپیل میں 3 بج کر 40 منٹ سے لے کر 5 بج کر 40 منٹ تک، لکشمی چوک پر 8 ملی میٹر، مغلپورہ پر 2 ملی میٹر، نشتر ٹاون پر 10 ملی میٹر، چوک ناخدا پر 3 ملی میٹر، فرخ آباد پر 9 ملی میٹر، اقبال ٹاون پر 6 ملی میٹر، اور سمن آباد پر 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ بارش 315 ملی میٹر تاجپورہ میں ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے لاہور میں 44 سالہ بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بیشتر علاقوں کو بارش کے ساتھ ہی کلیئر کر دیا گیا، جن میں ایک موریہ، قرطبہ چوک، لٹن روڈ، شاہجمال، چوبرجی، ایمریس روڈ، کوپر روڈ، لکشمی چوک، جی پی او، نابھہ روڈ، ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ علی بلاک گارڈن ٹاون، کریم پارک راوی روڈ، رسول پارک، شمع روڈ، ٹکہ چوک جوہر ٹاون، اور اللہ ہو چوک بھی بارش کے دوران کلیئر کر دیے گئے۔ کچھ علاقوں کو بعد میں کلیئر کیا گیا، جن میں قذافی اسٹیڈیم 1 گھنٹہ 7 منٹ بعد، وارث روڈ 25 منٹ بعد، اور سبزی منڈی علامہ اقبال 1 گھنٹہ 44 منٹ بعد شامل ہیں۔ تاجپورہ میں نکاسی آب آپریشن بلا تعطل جاری ہے اور اسے کچھ گھنٹوں بعد کلیئر کر دیا جائے گا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ڈائریکٹر کو اپنے علاقوں کی مکمل سکیننگ اور تمام روڈز جن میں مرکزی ،سیکنڈری اور ترتیری روڈز کو مکمل کلیئر کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button