جنرل

اسلامک اسکالر ڈاکٹر سعادت علی اسد صوفی مجلس عمل کے صدر منتخب

چیئرمین پیر محمود فرید الدین کی زیرصدارت اجلاس میں عہدے کیلئے متفقہ طور پر انتخاب کیا گیا

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی): صوفی مجلس عمل کے چیئرمین پیر محمود فریدالدین کی زیرصدارت تنظیم کے اجلاس میں صوفی ازم کے حوالے سے بہترین خدمات سرانجام دینے والےاسلامک سکالر ڈاکٹر سعادت علی اسد کو صوفی مجلس عمل کا مرکزی صدر منتخب کیاگیا،اس موقع پر صوفی مجلس عمل کے سربراہ پیر محمود فریدالدین نےاعتماد کااظہارکرتےہوئےکہا کہ ڈاکٹر سعادت علی اسد صوفیاء کے پاکستان میں انتہاپسندسوچ کا خاتمہ اور امن وبھائی چارہ کوفروغ دینے کیلئے صوفی مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے فعال کردار ادا کریں گے صوفی مجلس عمل کیساتھ ملکراستحکام پاکستان کیلئے عملی جدوجہد کریں گے اور اولیائےکرام کی تعلیمات کواجاگرکریں گے اس موقع پرڈاکٹر سعادت علی اسد نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر سےمثبت اور صوفی سوچ رکھنے والوں کو صوفی مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر اکھٹا کریں گےاوراتحاد امت کیلئے اپنا کرداراداکریں گئیں صوفیا کی فکراورقرآنی تعلیمات سے پاکستان میں محبت اور رواداری کی سوچ کو اجاگر کیا جائے گااس سلسلے میں صوفی مجلس عمل کو مزید فعال بنائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button