مشرق وسطیٰ

صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت پنجاب کے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مشاورتی اجلاس

مشاورتی اجلاس میں محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں سیکرٹری انسانی حقوق ، ڈپٹی سیکرٹری اور ورلڈ بینک کے نمائندگان کی خصوصی شرکت

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور (HR&MA) نے عالمی بینک کے تعاون سے ایک ویژننگ مشق کا اہتمام کیا، جس کا مقصد محکمہ کے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان کے ساتھ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے ذریعے معاشی ترقی کو بڑھانا تھا۔
صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور، رمیش سنگھ اروڑہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاشی ترقی میں سیاحت کے اہم کردار پر زور دیا اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن بارے بتایا کہ انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں مذہبی اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج قرار دیا اور پہلی مرتبہ تاریخ میں کوئ وزیراعلی خود چلکر ایسٹر کے موقع پر مریم آباد گئیں اور بیساکھی کے تہوار کا آغاز بھی اپنی ہاتھوں سے فصل کی کٹائی کرکے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آج کے مشاورتی اجلاس کے بہترین نتائج مرتب ہوں گے کیونکہ پنجاب کے اہم محکموں کے نمائندگان یہاں موجود ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز خواہاں
ہیں کہ پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان تشکیل دیا جائے تاکہ ایک واضح روڈ میپ طے کیا جاسکے۔
اجلاس سے اپنے خطاب میں سیکرٹری انسانی حقوق علی بہادر قاضی نے ویژننگ مشق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب کے مختلف اہم اداروں کے نمائندگان کو اکٹھا کرنیکا مقصد ہے کہ سب کی قیمتی آراء سے استفادہ حاصل کیا جاسکے اور ایک مربوط حکمت عملی طے کی جا سکے۔
سید سجاد عمران، لیڈ کنسلٹنٹ اسٹریٹجک پلاننگ نے شرکاء کو بتایا کہ عالمی بینک کے ساتھ تعاون پنجاب کی سیاحت کی صلاحیت کی عالمی سطح پر شناخت اور اس شعبے کو پائیدار معاشی ترقی کے لئے استعمال کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اس مشق کے نتائج ایسے قابل عمل منصوبوں کی تشکیل میں مدد کریں گے جو محکمہ HR&MA کے وسیع تر اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہوں گے۔
ایڈیشنل سیکرٹری انسانی حقوق رضوانہ نوید نے محکمہ کی مذہبی اقلیتوں کے لیے خدمات اور مستقبل کے لائحہ عمل بارے بریف کیا۔ اجلاس میں مختلف گروپوں میں اسٹریٹجک پلان بارے SWOT analysis بھی کیا گیا اور تمام شرکاء کی رائے حاصل کی گئی۔
اجلا س میں ایڈیشنل سیکرٹری رضوانہ نوید، ڈی ایس مینارٹیز،
پنجاب اقتصادی ترقی منصوبہ (PTEG) کے نمائندے وقاص ملک، پروجیکٹ ڈائریکٹر، PTEG، ڈائریکٹر انسانی حقوق محمد یوسف، ریسرچ آفیسر شعیب ظفر، نمائندگان سوشل ویلفئیر، لاء، سکول ایجوکیشن، ہائیر ایجوکیشن حکومتی عہدیداران، سیاحت کے ماہرین، نجی شعبے کے نمائندگان، اور سول سوسائٹی کے اراکین بھی شامل تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button