کرپشن اور اختیارات سے تجاوزکرنے پر 02 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست
قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ واراردل روم منعقد ہوا۔ اردل روم میں آفیشلزکوجاری70شوکاز نوٹسزاور26 اپیلوں پر سماعت ہوئی
لاہور (نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کرپشن اور اختیارات سے تجاوزکرنے پر 02 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کا پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ واراردل روم منعقد ہوا۔ اردل روم میں آفیشلزکوجاری70شوکاز نوٹسزاور26 اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ محمد فیصل کامران نے شوکاز نوٹسز واپیلوں پر متعلقہ افسران کو مناسب احکامات صادر کئے۔ اردل روم میں ویلفیئر کی غرض سے بھی افسران و جوان پیش ہوئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے جوانوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دیئے۔ محمد فیصل کامران نے کہا کہ کرپشن واختیارات سے تجاوز پر کڑے احتساب کاعمل جاری ہے۔ پولیس افسران وجوان نیک نیتی سے اپنے فرائض ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کامقصد خود احتسابی کے عمل کو برقرار رکھنا ہے۔