مشرق وسطیٰ
فلسطینی مہاجرین کے خیموں پر صیہونی رژیم کا حملہ
یہ حملہ "جبور اللوت" کالونی میں جبور خاندان کے خیموں پر کیا گیا جس میں متعدد بچے بھی زخمی ہو گئے۔
آج صبح صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع "خان یونس” میں مہاجرین کے خیموں پر فضائی حملہ کر دیا جس سے 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ کے طبی عملے نے مقامی ذرائع ابلاغ کو خبر دی کہ یہ حملہ "جبور اللوت” کالونی میں جبور خاندان کے خیموں پر کیا گیا جس میں متعدد بچے بھی زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ اس وقت انجام پایا جب آج ہی کے روز صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کر کے درجنوں افراد کو شہید کر دیا۔ یہ حملہ "النصیرات کیمپ” کے پوسٹ آفس اور رہائشی عمارت پر کیا گیا جس سے کم از کم 33 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ صیہونی فوج نے تقریباََ 70 دنوں سے شمالی غزہ کی پٹی کا سخت ترین محاصرہ کر رکھا ہے اور کسی بھی فلسطینی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں۔