پاکستان

کرسمس کا تہوار ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت کا درس دیتا ہے، ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو

کرسمس کا تہوار ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت کا درس دیتا ہے

لاہور:‌پی ایچ اے ہیڈکوارٹر جیلانی پارک میں مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے خصوصی شرکت کی اور مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی ملازمین کو کرسمس کے تہوار پر انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پی ایچ اے افسران اور، پی ایچ اے یونین کے عہدیداران اور مسیحی ملازمین موجود تھے۔ اس موقع پرڈی جی پی ایچ اے محمد طاہروٹو نے کہا ہے کہ کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔
کرسمس محبتیں بانٹنے کا تہوار ہے۔ مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلیے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔کرسمس کا تہوار ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت کا درس دیتا ہے۔ کرسمس کے بڑے دن پر ہم اپنے مسیحی بھائیوں بہنوں کی خوشی میں شریک ہیں۔ محمد طاہر وٹو نے مزید کہاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کرسچن برادری کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button