
پاکستان:تین سے زائد شہری اور 7 بلڈ ڈونرز ایجنسیز سیف سٹی بلڈ بنک کے ساتھ منسلک
سیف سٹی بلڈ بنک میں پنجاب پولیس کے 10 ہزار سے زائد جوان خود کو بطور ڈونر رجسٹر کروا چکے ہیں
(سید عاطف ندیم-پاکستان):سیف سٹی بلڈ بنک مشکل کی گھڑی میں شہریوں کا مددگار ثابت ہو رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چند دنوں میں 300 سے زائد شہری اور 7 بلڈ ڈونرز ایجنسیز سیف سٹی بلڈ بنک کے ساتھ منسلک ہو چکی ہیں ۔سیف سٹی بلڈ بنک میں 15 پر کال کرنے والے شہریوں کا کانفرنس کال کے ذریعے ڈونرز سے رابطہ کروایا جاتا ہے ۔ترجمان سیف سٹیز نے بتایا کہ آغاز سے چند روز میں سیف سٹی 60 سے زائد شہریوں کو خون کا عطیہ فراہم کروا چکا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی خصوصی ہدایات پر سیف سٹی ایمرجنسی ورچوئل بلڈ بنک کا قیام عمل میں لایا گیا۔شہری 15 کال پر 4 دبا کے با آسانی سیف سٹی ایمرجنسی بلڈ بنک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سیف سٹی بلڈ بنک میں پنجاب پولیس کے 10 ہزار سے زائد جوان خود کو بطور ڈونر رجسٹر کروا چکے ہیں۔ بلڈ ڈونر ایجنسیز،این جی اوز،کالجز و یونیورسٹیز کے بلڈ بنکس کو سیف سٹی بلڈ بنک ڈیٹا بیس سے لنک کیا گیا ہے۔ شہری،سٹوڈنٹس، سول سوسائٹی ممبران خون کا عطیہ دینے کے لیے 15 کال یا ویب سائٹ پر خود کو بطور بلڈ ڈونر رجسٹر کروا سکتے ہیں ۔شہری تمام سرکاری ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹرز پر خون کے حصول یا عطیہ کرنے کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔دوسروں کی زندگی بچانے اور تندرست رہنے کے لیے خون کا عطیہ دینا کامل عمل ہے