بین الاقوامی

بھارتی فضائیہ بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی شہریوں پر بم گرا دیا

پے در پے جدید طیاروں، پے لوڈ اور بموں کا گرنا بھارتی فضائیہ کی دفاعی صلاحیت پر گہرا سوالیہ نشان ہے، دفاعی ماہرین

(نئی دہلی-نمائندہ وائس آف جرمنی):پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سے بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، بھارتی فضائیہ اپنے ہی عوام کی دشمن بن گئی اس کے لڑاکا طیارے نے اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا۔ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں پیش آیا، بم گرنے سے آبادی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا، بم گرنے سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق واقعہ بھارتی فضائیہ کی غیر ذمہ داری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، اس سے قبل بھی بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے حادثات معمول کا حصہ ہیں، اکثر حادثات میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے آبادی پر گرچکے ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق پے در پے جدید طیاروں، پے لوڈ اور بموں کا گرنا بھارتی فضائیہ کی دفاعی صلاحیت پر گہرا سوالیہ نشان ہے، بھارتی فضائیہ جدید ٹیکنالوجی میں ناکامی کے ساتھ ساتھ پائلٹوں کی تربیت میں بھی ناکام ہے۔
بھارتی فضائیہ
چکوٹھی(آئی این پی) آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی سے ملحقہ لائن آف کنٹرول کے وادی لیپہ سیکٹر میں پاک،بھارت افواج کے درمیان چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ،پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے غیر ملکی خبر رساں ادارہ کو بتایا کہ وادی لیپہ میں جمعرات اور جمعہ کی رات فائرنگ ہوئی، فائرنگ میں شہری آبادی محفوظ رہی،پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں،دریں اثناء وادی لیپہ میں جمعہ کی صبح سے زندگی معمول کے مطابق رواں رہی، تعلیمی ادارے بھی کھلے رہے،دوسری طرف ضلع جہلم ویلی سے ملحقہ لائن آف کنٹرول چکوٹھی،کھلانہ ویلی،پاہل،پانڈو سمیت دیگر ایل او سی پر بسنے والے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم بھارتی گیڈر بھپکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو کشمیری عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں قومی سلامتی کمیٹی نے عوام کی امنگوں کے مطابق بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اگر ہندوستان جارحیت کرتا ہے تو لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام سمیت آزادکشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ملکر خطے کا دفاع کریگا بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کی تو لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگ گھر بار چھوڑنے، مہاجر کیمپوں کو اپنا مسکن بنانے کے بجائے اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑ ے ہوں گے، ہمارے حوصلے بلند ہیں بھارتی فوج ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی، ہندوستان نے اگر لائن آف کنٹرول پر کوئی بزدلانہ حرکت کی کوشش کی تو ہم بہادر مسلح افواج کے ساتھ عوام بھی جذبہ ایمانی کے ساتھ بھرپور قوت سے لڑیں گے بھارتی فوج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے کنٹرول لائن پر اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر بھارتی فوج کے مورچوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہونگے بھارت جان بوجھ کر ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے ہم ڈرنے والے نہیں،بزدل دشمن نے ہمیشہ سول آبادی کو نشانہ بنا کر ڈرانے دھمکانے کی ناکام کوشش کی مگر عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکا، ہندوستانی افواج نے آزادکشمیر پر جارحیت کی کوشش کی تو لائن آف کنٹرول کو اس کا قبرستان بنائیں گے ایل او سی پر بسنے والے عوام پاکستان کے بلاتنخواہ سپاہی ہیں،ایل او سی اور آزادکشمیر کے لوگ دفاع وطن میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ایل او سی پر بسنے والے عوام نے ہمیشہ دشمن کا پاک فوج کے ساتھ ملکر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے بھارتی فوج اور ہندوستانی حکمران طبقہ اپنی ناکامیوں پر پردہ پوشی کرنے کے لیے ہمیشہ سے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کرتا چلا آرہا ہے ہم اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں دفاع وطن، ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ملکر حفاظت کیلئے تیار ہیں اس سے قبل بھی ایل او سی پر بسنے والے عوام نے اپنے وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کی اب دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے جانیں قربان کرنے گریز نہیں کرینگے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button