پاکستاناہم خبریںتازہ ترین

وادی لیپہ سے تازہ ترین اپڈیٹس:رات گئے ایل او سی پر حالات کشیدہ، پاک فوج کی جرات مندی سے دشمن کو منہ توڑ جواب

عینی شاہدین کے مطابق لیپہ ویلی کے مختلف علاقوں میں شدید گولہ باری کی آوازیں سنائی دیتی رہیں

لیپہ ویلی (نمائندہ خصوصی وائس آف جرمنی) – رات گئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ بھارتی افواج نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے مورچوں کو خاموش کرا دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق لیپہ ویلی کے مختلف علاقوں میں شدید گولہ باری کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے نہایت جرات مندی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دشمن کو مؤثر جواب دیا، جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔
معتبر ذرائع کے مطابق، فائرنگ کا آغاز رات 11 بجے کے قریب ہوا، جس کا پاک فوج نے فوری اور بھرپور جواب دیا۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم صورتحال کشیدہ ہے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے۔
مقامی افراد نے پاک فوج کی بروقت کارروائی کو سراہا اور انکو سلام پیش کیا۔ وادی لیپہ کے عوام کو موجودہ حالات میں گھروں تک محدود رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مزید تفصیلات آنے والے وقت میں شیئر کی جائیں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button