
(سید عاطف ندیم-پاکستان):
پاکستان میں اپریل 2025 میں پاکستان میں شدت پسندوں کے حملوں میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جمعرات کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کانفلیکٹ سٹڈیز (پکس) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’اپریل میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 287 افراد مارے گئے۔‘
’اس کے 71 عسکریت پسند ایک بڑی فوجی کارروائی میں مارے گئے۔ اپریل میں 13 رضا کاروں کو نشانہ بنایا گیا۔‘
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ’بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں کی تعداد مارچ کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہوئی جبکہ فاٹا میں شدت پسندوں کی ہلاکتوں کی تعداد 116 تک پہنچ گئی، مارچ میں یہ تعداد 61 تھی۔‘





