کاروبارتازہ ترین

وفاقی وزیر احسن اقبال کا زیڈ ٹی ای ہیڈ کواٹر کا دورہ ، کمپنی کی جدید ٹیکنالوجی پہ مبنی مصنوعات کا مشاہدہ

احسن اقبال نے زیڈ ٹی ای کی 40ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور کمپنی کی چار دہائیوں پر محیط کامیاب جدوجہد کو سراہا۔

بیجنگ:وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں دنیا کی معروف آئی ٹی کمپنی زیڈ ٹی ای (ZTE) کے ہیڈکوارٹر اور جدید ترین نمائشی ہال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمپنی کی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات کا معائنہ کیا۔

احسن اقبال نے زیڈ ٹی ای کی 40ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور کمپنی کی چار دہائیوں پر محیط کامیاب جدوجہد کو سراہا۔

وزیرِ منصوبہ بندی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور زیڈ ٹی ای کے درمیان ایک تاریخی شراکت داری قائم کی گئی ہے، جس کا باضابطہ آغاز وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ ماہ دورۂ چین کے دوران کیا جائے گا۔

احسن اقبال نے بتایا کہ زیڈ ٹی ای پاکستان میں نوجوانوں کے لیے ایک جامع اور ملک گیر تربیتی پروگرام کا آغاز کرے گا، جو نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرے گا اور انہیں مستقبل کی عالمی مارکیٹ کے لیے تیار کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زیڈ ٹی ای پاکستان میں اپنا آٹھواں عالمی ٹریننگ سینٹر قائم کرے گا، جہاں پاکستانی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی عملی تربیت دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک فیز II کا مرکزی نکتہ ٹیکنالوجی کا تبادلہ، نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور پائیدار ترقی ہے۔

انہوں نے زیڈ ٹی ای کو پاکستان میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (R&D) سنٹر کے قیام کی تجویز بھی پیش کی اور کمپنی کو آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ سے استفادہ کرنے کی دعوت دی

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button