پیر مشتاق رضویکالمز

*فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز* …….۔پیر مشتاق رضوی

سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، اور وہ یہ ذمہ داری اپنے منصبِ چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ انجام دیں گے

صدر مملکت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کی منظوری دے دی صدر مملکت نے چیف آف آرمی اسٹاف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز 5 سال تقرری کی منظوری دی: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گاگذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کی سمری کی منظوری دے دی، جسے ایوانِ صدر بھجوا دیا گیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی باضابطہ منظوری دے دی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور بطور چیف آف ڈیفنس فورسز کی یہ تقرری پانچ سال کے لیے ہو گی، جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع منظور کر لی گئی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، اور وہ یہ ذمہ داری اپنے منصبِ چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ انجام دیں گے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تقرری 27 آئینی ترمیم کے مطابق ہوئی ہے۔ اس ترمیم کے تحت، آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کا عہدہ دیا گیا ہے، جو پاکستان کی تینوں فوجی شاخوں (آرمی، نیوی، اور ایئر فورس) کی کمانڈ سنبھالیں گے۔ یہ عہدہ 5 سال کے لیے ہو گا جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر "اپرشن بنیان المرصوص” کے دوران انہوں نے پاکستانی فوج کی قیادت کی اور دشمن کے حملوں کا موثر جواب دیا۔ ان کی حکمت عملی اور بہادری نے پاکستان کی تمامیت اور سلامتی کو یقینی بنایا۔ان کی خدمات کے اعتراف میں، انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی، جو پاکستان کی تاریخ میں ایک منفرد اعزاز ہے یہ ترقی انہیں وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دی گئی، جو انہیں "برینٹ میلٹری لیڈرشپ” اور "بہادری” کے لیے سراہا گیا جنرل عاصم منیر کو پاکستان کا فیلڈ مارشل کا اعزاز 20 مئی 2025ء کو دیا گیا تھا۔ یہ اعزاز انہیں ان کی بہادری اور حکمت عملی کی قیادت کے اعتراف میں دیا گیا، خاص طور پر آپریشن بنیان مرصوص اور معرکۀ حق کے دوران۔ وہ پاکستان کی تاریخ میں فیلڈ مارشل کا اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے آدمی ہیں، پہلے محمد ایوب خان تھے جنہیں 1959ء میں یہ اعزاز دیا گیا تھاجنرل عاصم منیر کو 29 نومبر 2022ء کو پاکستان کا آرمی چیف بنایا گیا تھا ۔

انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ لی، 2024ءمیں بطور آرمی چیف ان کی تقرری کو 5 سال کے لیے بڑھا دیا گیا، جو نومبر 2027ء تک رہنا تھا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے، قوم کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات و بہادری پر فخر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو ایسے ہی مخلص، بااصول اور جری قائدین کی ضرورت ہے جو نہ صرف دشمن کی چالوں کو سمجھے بلکہ بھرپور جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے تعلق رکھنے والے جنرل عاصم منیر پاکستان کی فوج کے اُن افسران میں سے ہیں جو آفیسر ٹریننگ سکول (او ٹی ایس) کے ذریعے آرمی آفیسر بنے۔ ان کا تعلق منگلا کے سترھویں او ٹی ایس کورس سے ہے۔ جنرل حافظ سید عاصم منیر احمد شاہ ہلالِ امتیاز، ایک پاکستانی فور سٹار رینک کے جنرل اور موجودہ چیف آف آرمی سٹاف ہیں، آرمی چیف کے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے وہ جی ایچ کیو میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل کمانڈ کر رہے تھے۔انھوں نے 17 جون 2019ء سے 6 اکتوبر 2021ء تک گوجرانوالہ میں10. کور (پاکستان) کی کمانڈ کی۔ انھوں نے آئی ایس آئی کے 23 ویں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں یہاں تک کہ ان کی جگہ16 جون 2019ء کو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تعینات کیا گیا۔ جنرل عاصم منیر نے افسران کی تربیت گاہ، منگلا میں کیڈٹ کی حیثیت سے اپنی کارکردگی پر "اعزازی تلوار” حاصل کی تھی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دانھیں 24 نومبر 2022ء کو 3 سال کی مدت کے لیے 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر مقرر کیا۔ عاصم منیر وہ پہلے چیف آف آرمی اسٹاف ہیں جو ایم آئی اور آئی ایس آئی دونوں خفیہ اداروں کی سربراہی کر چکے ہیں۔جنرل سید عاصم منیر کو جب افواج پاکستان کا چیف اف دی ارمی سٹاف بنایا گیا ملک کو اندرونی اور بیرونی سنگین چیلنجز کا سامنا تھا ملک سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار تھا بلوچستان میں نام نہاد علیحدگی پسند سرمچاروں نے قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا تھا کے پی کے سمیت ملک میں ایک دفعہ پھر دہشت گردی کا عفریت سر اٹھا رہا تھا خوارجین نے اپنی دہشت گرد کاروائیوں میں اضافہ کر دیا تھا سپہ سالار پاکستان جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے نمٹنے کے لیے” ہارڈ سٹیٹ پالیسی” اپنائی ملکی معیشت کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیۓ ملک میں جاری سیاسی افرا تفری اور انتشار پر بھی بخوبی کنٹرول حاصل کیا ملک میں لوٹ مار کرنے والے مافیاز کو بھی لگام ڈالی خارجہ پالیسی کا از سر نو جائزہ لیا گیا ترکی ،ایران، سعودی عرب اور چائنہ جیسے برادر اور دوست ممالک سے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کیا گیا ملک کو ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیاپاکستان کے دفاع کو مسٹحکم کیا گیا بلوچستان میں سرمچاروں کی سر کوبی جاری ہے خوارجین کو بھی جہنم واصل کیا جا رہا ہے خوارجین کی دہشت گردانہ کاروائیوں پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے سپہ سلار پاکستان جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج اور حکومت پاکستان نے موثر اشتراک عمل سے ملک کو درپیش ففتھ جنریشن وار اور ڈیجیٹلائزیشن ٹیررازم کا موثر سدباب کیا ہے حالیہ پاک بھارت جنگ سے قبل جنرل عاصم منیر کی تاریخی تقریر قومی امنگوں کی ائینہ دار تھی اور دشمنان پاکستان کے لیے "حیدری للکار” تھی جس کا عملی ثبوت دنیا نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں دیکھا تاریخ پاکستان اور تاریخ اسلام میں بلا شبہ جنرل سید حافظ عاصم منیر کو ایک عظیم سپہ سالار کے طور پر یاد رکھا جائے گا ان کے فاتحانہ کارنامے تاریخ میں امر ہو چکے ہیں جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے چند گھنٹوں کے فیصلہ کن” معرکہ حق” پر دنیا ورطہ حیرت میں ڈوبی ہوئی ہے عالمی فوجی طاقتیں پاک فوج کی جدید ترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور حیرت انگیز فاتحانہ معرکوں پر حیران و پریشان ہو کر رہ گئی ہیں کیونکہ ایک بار پھر جنرل سید عاصم منیر نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور پاکستان ایک ناقابل شکست مملکت خدا داد ہےچیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی قیادت میں بری، بحری اور فضائی افواج کے مابین ہم آہنگی مزید بہتر ہوگی، پاکستان کی مسلح افواج نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں مسلح افواج نے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائیاں کیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ملک کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی ،انشاءاللہ ھوالعزیز

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button