اہم خبریںپاکستان پریس ریلیز

وزیراعلیٰ مریم نواز کاسکولوں سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لئے کیمرے نصب کرنے کا حکم

وزیر اعلی مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پنجاب میں دوسرے صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیورز اور دوسرے عملے کی رجسٹریشن کی جائے

سید عاطف ندیم.پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکولوں سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لئے کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا ہے۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے تعلیمی اداروں کے لئے سیکورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دیتے ہوئے پنجاب پولیس کو تعلیمی اداروں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے فرضی مشقیں کرانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیر اعلی مریم نواز نے سیف سٹی اتھارٹی کو صوبہ بھر میں کیمروں کی کاکرکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک انتھک کوششیں جاری رکھیں گی۔ انہوں نے گھروں اور مارکیٹوں میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کوسیف سٹی اتھارٹی کے نظام سے منسلک کرنے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ امن و امان کو فروغ دینے کے لیے شہریوں کی جانب سے بھی معاونت ضروری ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پنجاب میں دوسرے صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیورز اور دوسرے عملے کی رجسٹریشن کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر کردار ادا کریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کے پارکوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سکیورٹی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ سماج دشمن عناصر کی بروقت نشاندہی کیلئے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھا جائے۔
وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں کی سہولت اورآسانی کیلئے ان کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کیاجائے گا۔ دوسرے صوبوں کے شہریوں کا کمپیوٹرائزڈریکارڈ مرتب کرنے کا مقصدغیرقانونی افغانوں کے درمیان فرق واضح کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر غیر قانونی طور افغانوں کے خلاف کارروائی موثر بنانے کیلئے پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں سے رابطوں کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو مشنری جذبے سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button