اہم خبریںتازہ ترین

ایکسپو سینٹر لاہور میں IAPEX 2025،فائن ٹیکسچرز کا شاندار اسٹال توجہ کا مرکز

ادارے کے پاس راک وال، فئیر فیس، کلر کریٹ سمیت ٹیکسچرڈ پینٹس کی وسیع ورائٹی دستیاب ہے، جو جدید تعمیرات اور انٹیریئر ڈیزائننگ کے لیے ایک مستند انتخاب سمجھی جاتی ہے

لاہور 08 دسمبر 2025:
ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ IAPEX 2025 میں اس سال بھی انٹیرئیر، آرکیٹیکچر اور کنسٹرکشن سے وابستہ قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ سینکڑوں اسٹالز میں پینٹ اور اٹالین ٹیکسچرز کے شعبے میں بااعتماد اور معروف ادارے فائن ٹیکسچرز کا اسٹال نمایاں مرکزِ نگاہ رہا۔ فائن آرٹسٹکس اٹالین ٹیکسچرز پینٹس میں خصوصی مہارت رکھنے والا فائن ٹیکسچرز گزشتہ پچیس برسوں سے پاکستان بھر میں معیاری، پائیدار اور جدید طرز کے پینٹ سلوشنز فراہم کر رہا ہے۔ ادارے کے پاس راک وال، فئیر فیس، کلر کریٹ سمیت ٹیکسچرڈ پینٹس کی وسیع ورائٹی دستیاب ہے، جو جدید تعمیرات اور انٹیریئر ڈیزائننگ کے لیے ایک مستند انتخاب سمجھی جاتی ہے۔ فائن ٹیکسچرز کی تجربہ کار ٹیکنیکل ٹیم اور مہارت یافتہ لیبر فورس ملک کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر رہائشی و کمرشل پراجیکٹس کامیابی سے مکمل کر چکی ہے، جسے آرکیٹیکٹس، ڈویلپرز اور تعمیراتی ماہرین کی جانب سے بھرپور سراہا جاتا ہے۔ فائن ٹیکسچرز کے عہدیداران عبدالغفور، عبد الوحید، عبد الودود اور طارق شیخ نے IAPEX 2025 میں بھرپور دلچسپی لینے والے وزیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معیاری ٹیکسچرڈ پینٹس کی فراہمی اور جدید تکنیکوں کا فروغ کمپنی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ IAPEX 2025 آئندہ بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ کامیابی سے جاری رہے گی اور عوام و صنعت دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی جبکہ فائن ٹیکسچرز کی ٹیم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی جدید، پائیدار اور معیاری سلوشنز کے ذریعے ملکی تعمیراتی صنعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button