کھیل

بھارت سے مقابلہ کیلئے جاوید میانداد کا پاکستانی ٹیم کو مفید مشورہ ،رمیز راجہ کے نام اہم پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا،جیت کا سلسلہ چل پڑا تو پیسے کی ریل پیل خود شروع ہو جائے گی ۔

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا،جیت کا سلسلہ چل پڑا تو پیسے کی ریل پیل خود شروع ہو جائے گی ۔
مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو مفید مشورہ دیتے ہوئے کہا ضروری نہیں پرفارمنس دینے والاہی اچھا کھیلے، جیت کے لئے ایک ٹیم کی حیثیت سے کھیلنا ہوگا ،بھارت کے خلاف جیت کے لئے مستقل مزاجی ضروری ہے، جیت کا سلسلہ چل پڑے تو پیسے کی ریل پیل خود شروع ہوجاتی ہے۔
جاوید میانداد نے کہا جب دو ٹیمیں آمنے سامنے ہوتی ہیں تو کسی ایک کی جیت ہوتی ہے، جیت کیلئے ضروری ہے ہر کھلاڑی بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کرے ،بھارت کیخلاف روایتی کھیل سے ہٹ کر کھیلنا ہو گا ۔
میانداد نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کرکٹ پہلے پیسہ بعد میں آتا ہے، رمیز راجہ پیسے کے بجائے جیت اور کرکٹ پر توجہ دیں،انہوں نے کہا جیت کا سلسلہ چل پڑے تو پیسے کی ریل پیل خود شروع ہوجاتی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button