پاکستاناہم خبریں

انسداد دہشت گردی: چین پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں

وانگ شیاؤ نے یہ بات بیجنگ میں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور انسداد منشیات کے وزیر سے ملاقات کے دوران کہی۔

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز، رائوٹرز کے ساتھ

چین کے وزیر برائے عوامی تحفظ وانگ شیاؤ ہونگ نے آج بدھ سات جنوری کو کہا ہے کہ چین دہشت گردی اور ٹیلی کام جرائم کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو تیز کرنے کا خواہشمند ہے۔

چینی وزارت برائے عوامی تحفظ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وانگ نے کہا، ”مختلف خطرات اور چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے اور دونوں ممالک کی قومی سلامتی اور سماجی استحکام کے مشترکہ تحفظ‘‘ کے لیے کوششیں کی جانا چاہییں۔

پاکستان میں عسکریت پسندوں نے بیجنگ کے تعاون سے چلنے والے اربوں ڈالر کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کو بارہا نشانہ بنایا ہے۔ حالیہ برسوں میں یہ حملے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا ایک ذریعہ بن چکے ہیں۔

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔تصویر: Sajjad Hussain/AFP

پاکستان کا چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اسلام آباد میں خصوصی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس ملاقات کے موقع پر اسلام آباد میں چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے چینی شہریوں کی حفاظت کو پاکستان کی اولین ترجیح قرار دیا۔

پاکستانی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق محسن نقوی نے یہ اعلان چین کی وزارتِ عوامی تحفظ (منسٹری آف پبلک سکیورٹی) کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران کیا، جہاں چینی وزیر داخلہ وانگ ژیاؤ ہونگ نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ساڑھے تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، جس میں پاک چین تعلقات، انسدادِ دہشت گردی میں تعاون، پولیس ٹریننگ کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے پرچم
پاکستان کا چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اسلام آباد میں خصوصی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہتصویر: FAROOQ NAEEM/AFP

دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ داخلی سلامتی سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہر تین ماہ بعد ہوگا، جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ سالانہ ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button