ٹیکنالوجی

مائیکرو سافٹ کا چین میں لنکڈ اِن بند کرنیکا فیصلہ

مائیکرو سافٹ نے چینی حکومت کی جانب سے سخت قوانین کی وجہ سے اپنی کاروباری نیٹ ورکنگ کی معروف ویب سائٹ ’’لنکڈ اِن‘‘ کو رواں سال کے آخر میں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

مائیکرو سافٹ نے چینی حکومت کی جانب سے سخت قوانین کی وجہ سے اپنی کاروباری نیٹ ورکنگ کی معروف ویب سائٹ ’’لنکڈ اِن‘‘ کو رواں سال کے آخر میں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
مائیکرو سافٹ نے چین میں ’’لنکڈ اِن‘‘ کو بند کرنے کا اعلان جعمرات 14اکتوبر کو کیا۔
جرمن ویب سائٹ ’’ڈوئچے ویلے‘‘ کے مطابق کمپنی نے اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’چین میں آپریٹنگ ماحول بہت زیادہ مشکل ہوگیا ہے اور احکامات کی تعمیل کی بھی بہت زیادہ ضروریات ہیں، اسی وجہ سے ملک میں ویب سائٹ کے آپریشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘‘۔
ایک بار لنکڈ ان نے ’’ممنوعہ مواد‘‘ شیئر کرنے پر چین کے اندر بعض امریکی صحافیوں کے پروفائلز کو بلاک کر دیا تھا، جس کے لیے اسے شدید نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس ویب سائٹ پر موجود دانشوروں، سرکاری ملازمین اور بعض دیگر اہم شخصیات کے پروفائلز کو بھی اسی وجہ سے بلاک کیا جا چکا ہے۔
لنکڈ اِن تاہم ایسے اقدام کا یہ کہہ کر دفاع کرتی رہی ہے کہ چین میں اس کے مقامی پلیٹ فارم کو حکومتی اصول و ضوابط پر پابندی کرنا لازمی ہے۔ مائیکرو سافٹ نے سن 2014 میں اس ویب سائٹ کو چین میں لانچ کیا تھا۔
لنکڈ اِن پر پابندی کے بعد چین میں اس کی جگہ ‘اِن جابز’ نامی ویب سائٹ کو لانچ کیا جائے گا جو لنکڈ اِن کی بعض نیٹ ورکنگ فیچر کا بھی استعمال کرتی ہے، تاہم اس ویب سائٹ میں صارفین کے لیے مواد یا پھر مضامین شیئر کرنے کا کوئی فیچر موجود نہیں ہے اس لیے وہ کوئی پوسٹ شیئر نہیں کر سکتے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button