سائنس و ٹیکنالوجی

وفاقی وزیر خزانہ کی گوگل کے نائب صدر سے ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تبدیلی پر تبادلہ خیال

انہوں نے پاکستان میں گوگل کروم بکس کی مقامی تیاری کے آغاز اور جولائی 2026 میں پاکستان میں دفتر قائم کرنے کے فیصلے کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

نیوز ڈیسک
واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر گوگل کے نائب صدر اور گلوبل ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز اینڈ پبلک پالیسی کرن بھاٹیا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان میں گوگل کے جاری اقدامات کو سراہا، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں تربیت اور استعداد بڑھانے کے پروگرامز کو اہم قرار دیا۔
انہوں نے پاکستان میں گوگل کروم بکس کی مقامی تیاری کے آغاز اور جولائی 2026 میں پاکستان میں دفتر قائم کرنے کے فیصلے کو بھی خوش آئند قرار دیا۔
دونوں فریقین نے حکومت پاکستان اور گوگل کے درمیان جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، جن کا مقصد مصنوعی ذہانت کے فروغ اور اسے معیشت کے اہم شعبوں، خصوصاً زراعت اور صنعت میں استعمال میں لانا ہے۔
دونوں جانب سے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے وسیع تر ایجنڈے کے تحت باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button