پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کو6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان

صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر سٹرٹیجک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جو گندم خریداری کے عمل کی نگرانی کریں گی

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کو 6 ارب روپے کا باردانہ مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ گندم 3500 روپے فی من کے حساب سے فوری طور پر خریدی جائے۔ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو پرچیز سنٹرز سے فی ایکڑ 10 بوری باردانہ فراہم کیا جائے گا۔فیصلے کے مطابق کسان کارڈ ہولڈرز سے گندم کی خریداری ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی جبکہ 3500 روپے فی من کے حساب سے خریداری کے 72 گھنٹوں کے اندر ادائیگی لازمی قرار دی گئی ہے۔
صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر سٹرٹیجک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جو گندم خریداری کے عمل کی نگرانی کریں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کے کسان دوست اقدامات پر 88 فیصد کسانوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پنجاب میں “ورک ود پنجاب گورنمنٹ” پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ایگریکلچر گریجویٹس سمیت دیگر افراد کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ کسان کارڈ کے ذریعے 100 ارب روپے کے قرضوں کا اجرا کیا گیا جبکہ 99 فیصد ریکوری کا ریکارڈ بھی قائم ہوا ہے۔کسان کارڈ کے تحت 9 لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے، جبکہ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 30 ہزار ٹریکٹرز کے ہدف میں سے 20 ہزار ٹریکٹرز فراہم کیے جا چکے ہیں۔
بریفنگ کے مطابق گرین ٹریکٹر سکیم اور زرعی میکانائزیشن کے باعث مقامی انڈسٹری بھی فروغ پا رہی ہے، جبکہ ڈسکہ میں ہارویسٹر کی مقامی تیاری کے لیے لوکل مینوفیکچررز سرگرم ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسان کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا اور زرعی ترقی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال میں حقیقی زرعی انقلاب لانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button