پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

ویمن یونیورسٹی آف باغ میں "معرکہ حق”پر سیمینار،افواجِ پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین

مقررین نے افواج پاکستان کے جری جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بے جگری سے لڑتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کو دھول چاٹنے پر مجبور کر دیا ۔

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
باغ:ویمن یونیورسٹی آف باغ کے زیر اہتمام معرکہ حق کی تقریبات کے سلسلے میں سچ، جغرافیائی سالمیت، خودمختاری اور اسٹرٹیجک استحکام کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی سے پاکستان کی عسکری و سیاسی برتری قائم ہوئی اور جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا غرور ٹوٹا اور آج وہ دنیا میں سفارتی تنہائی کا شکار ہے ۔
مقررین نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوا اور عالمی برادری کو یہ احساس ہوا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ مقررین نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے انکا سب سے بڑا حمایتی اور وکیل پاکستان انکا مضبوط دفاعی حصار ہے اور مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی انکی آزادی اور حق خود ارادیت کی منزل کے حصول کا ضامن ہے ۔
مقررین نے افواج پاکستان کے جری جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بے جگری سے لڑتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کو دھول چاٹنے پر مجبور کر دیا ۔
اس سے پہلے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں معرکہ حق ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں نعروں سے مزین بینرز تھام رکھے تھے اور وہ پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button