پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

بلوچ قبائلی عمائدین کاحکومت اورسکیورٹی اداروں کیساتھ تعاون جاری رکھنےکےعزم کااعادہ

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام امن، اتحاد اور عوامی تعاون سے وابستہ ہے

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
ڈیرہ بگٹی : آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی سربراہی میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر، ضلعی افسران، سیاسی قائدین، قبائلی عمائدین اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔جرگے میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے فوری حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام امن، اتحاد اور عوامی تعاون سے وابستہ ہے۔
قبائلی عمائدین نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ڈیرہ بگٹی میں امن قائم ہے،انہوں نے کہا کہ جرگے کے انعقاد سے عوامی مسائل حل ہوں گے اور فاصلے کم ہوں گے۔قبائلی عمائدین نے حکومت اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button