بین الاقوامیاہم خبریں

بھارتی مہلک ادویات سے دنیا بھر میں اموات، عالمی جریدے نے تشویشناک حقائق بے نقاب کر دیے

ماہرین کے مطابق بھارتی مہلک کھانسی کے شربت کے استعمال سے ازبکستان میں 18، گیمبیا میں تقریباً 70 جبکہ مقبوضہ کشمیر میں 12 بچوں کی اموات بھی ہو چکی ہیں۔

نیوز ڈیسک
نئی دہلی: بھارتی دواساز کمپنیاں دنیا بھر میں منشیات کے فروغ اور عوام میں ذہنی و جسمانی تباہی کا باعث بننے لگیں، جبکہ عالمی جریدے “فارمیسی بزنس” نے منشیات کے پھیلاؤ میں بھارتی کردار سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر دیے ہیں۔
برطانیہ کے جریدہ فارمیسی بزنس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دوا ساز کمپنیاں مہلک ادویات کے ذریعے افریقی ممالک میں “زومبی ڈرگ” بحران کو سنگین بنا رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت سے ہر ماہ بغیر اجازت لاکھوں ڈالر مالیت کی مصنوعی اوپیئڈ ادویات نائجیریا، سیرا لیون اور گھانا بھیجی جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں بھارتی اوپیئڈ ادویات کے استعمال کے باعث تقریباً 10 لاکھ اموات ہو چکی ہیں، جس کے بعد ان ادویات پر سخت پابندیاں عائد کی گئیں۔ اسی طرح بھارت سے آنے والی مہلک ادویات افریقی خطے میں خطرناک منشیات کے استعمال میں تیزی سے اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔
فارمیسی بزنس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی مہلک ادویات کے باعث افریقی ملک سیرا لیون کے دارالحکومت میں صرف تین ماہ کے دوران 400 افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی منشیات کو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی جانب سے مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارتی مہلک کھانسی کے شربت کے استعمال سے ازبکستان میں 18، گیمبیا میں تقریباً 70 جبکہ مقبوضہ کشمیر میں 12 بچوں کی اموات بھی ہو چکی ہیں۔
ماہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی ریاستی سرپرستی میں دنیا بھر میں منشیات کے فروغ اور انسانی جانوں کی تباہی کے تناظر میں بھارت کے خلاف سخت عالمی پابندیاں عائد کی جائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button