پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

پنجاب کی تعلیمی اصلاحات: لندن ایجوکیشن ورلڈ فورم میں پنجاب پویلین عالمی تعلیمی راہنمائوں کی توجہ و دلچسپی کا مرکزبن گیا

ورلڈ ایجوکیشن فورم میں پنجاب کا گرلز ایجوکیشن ماڈل عالمی سطح پر سراہا جانا ہمارے اصلاحاتی سفر کا اہم اعتراف ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی تعلیمی اصلاحات اور ویژن کی بدولت لندن ایجوکیشن ورلڈ فورم میں پنجاب پویلین دیگر ممالک کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز بن گیا۔ دوسری جانب ایجوکیشن ورلڈ فورم میں پنجاب اور پختونخواہ کے وزرائے تعلیم کی ایک ساتھ موجودگی بھی دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ اس موقع پر دونوں ہم مناصب کا کہنا تھا کہ قومی مفادات پر ہم سب اکٹھے ہیں، تعلیم میں کوئی سیاست اور تقسیم نہیں ہے۔

تعلیم کیلئے ہم سب کو مل جل کر ہی کام کرنا ہے۔ لندن ایجوکیشن ورلڈ فورم میں برطانیہ کی ایجوکیشن سیکرٹری سمیت 100 سے زائد ممالک کے وزرائے تعلیم شریک ہیں جنہوں نے پنجاب حکومت کے بالخصوص لڑکیوں کیلئے تعلیمی اقدامات اور اصلاحات کی تحسین کی۔ پنجاب پویلین کی جانب سے رانا سکندر حیات نے دنیا بھر کے وزرائے تعلیم، محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے گرلز ایجوکیشن کے حوالے سے جدید اصلاحات پر پنجاب کا مؤقف عالمی تعلیمی قیادت کے سامنے بھرپور انداز میں رکھا اور صوبے کا گرلز ایجوکیشن ماڈل، ڈیجیٹل تبدیلی اور اسکلز ڈویلپمنٹ پر مبنی اصلاحاتی ایجنڈا دنیا کے سامنے پیش کیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ لندن میں ایجوکیشن ورلڈ فورم کے دوران مختلف ممالک پنجاب کے تعلیمی ماڈلز کو بطور کیس اسٹڈی لے رہے ہیں۔ تعلیم کے حوالے سے فلیگ شپ منصوبوں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنا حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے گرلز ایجوکیشن کیلئے ترجیحی اقدامات کو سراہنے پر بین الاقوامی تعلیمی راہنمائوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو بااختیار بنانا، یکساں مواقعوں کی فراہمی معاشی استحکام اور سماجی کامیابی کی ضمانت ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ورلڈ ایجوکیشن فورم میں پنجاب کا گرلز ایجوکیشن ماڈل عالمی سطح پر سراہا جانا ہمارے اصلاحاتی سفر کا اہم اعتراف ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کا تعلیمی سفرکامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرلز ایجوکیشن پر توجہ معاشی و سماجی استحکام کی ضمانت ہے۔ ایک گلوبل ورلڈ کے طور پر ہمیں گرلز ایجوکیشن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا۔ لندن ایجوکیشن ورلڈ فورم میں پنجاب پویلین کی جانب سے تعلیمی اصلاحات پر فورم سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے لڑکیوں کو تعلیم کے مساوی مواقع، معاشی استحکام اور سماجی ترقی سے جوڑنا مستقبل کی اصل سرمایہ کاری قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں رواں اور گذشتہ سال کے ڈویلپمنٹ بجٹ میں لڑکیوں کیلئے بہت سے تعلیمی مواقع پیدا کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی مسائل کا حل عالمی اشتراک، مشترکہ تجربات اور مستقبل پر مبنی اصلاحات میں پوشیدہ ہے۔ رانا سکندر حیات نے تعلیمی مسائل کے دیرپا حل کیلئے ایجوکیشن ورلڈ فورم میں شریک ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button