آریان کے گھر آنے تک گوری نے گھر میں کس چیز پر پابندی لگادی؟
شاہ رخ کے بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سے ان کے گھر 'منت' کا ماحول کافی ویران سا ہے جب کہ گوری خان اور شاہ رخ کو بیٹے کے گھر لوٹ آنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔
شاہ رخ کے بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سے ان کے گھر ‘منت’ کا ماحول کافی ویران سا ہے جب کہ گوری خان اور شاہ رخ کو بیٹے کے گھر لوٹ آنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بیٹے کے گھر لوٹ کر آنے تک گوری خان نے گھر کے ملازمین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ان کے گھر میں کسی قسم کا میٹھا نہیں بنے گا۔
رپورٹس کے مطابق منت کے ملازمین دوپہر کے کھانے کیلئے کھیر بنارہے تھے جسے گوری نے دیکھ لیا، وہ فوری طور پر کچن میں گئیں اور کھیر کی تیاری کو روک دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک آریان کی ضمانت نہیں ہوتی تب تک میٹھا نہیں بنایا جائے۔
واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے آریان سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔