پاکستاناہم خبریں

ریجنل-4 اجلاس: پاکستان سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی صدر عبدالفتاح السیسی سے مشترکہ ملاقات

ملاقات میں مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی صورتحال اور سفارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
قاہرہ: ریجنل-4 اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی صدر عبدالفتاح السیسی سے مشترکہ ملاقات ہوئی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے صدر السیسی کو صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی نیک خواہشات پہنچائیں۔
انہوں نے پاکستان اور مصر کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی روابط اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کو سراہا۔نائب وزیرِ اعظم نے صدر السیسی کے پاکستان دورے کی دعوت کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی صورتحال اور سفارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر السیسی نے پاکستان کی قیادت کے خیرسگالی پیغامات کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے خطے میں مکالمے اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
وزیرِ اعظم، نائب وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن و استحکام کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔انہوں نے مذاکرات کے اگلے مرحلے سے خطے میں دیرپا امن کی امید ظاہر کی۔
R4 فریم ورک پر مشاورت کو منظم مکالمے اور پالیسی ہم آہنگی کا اہم پلیٹ فارم قرار دیا گیا۔
فریقین نے مسلسل رابطے اور مشترکہ کوششوں سے امن، استحکام اور معاشی ترقی کے فروغ پر اتفاق کیا۔
ملاقات کو دوستانہ ماحول میں شریک ممالک کے قریبی تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر قرار دیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button