پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو کربلا میں تبدیل کر دیا ہے،حریت قیادت

بھارت جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو طول دینے اور حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کے لیے بڑے پیمانے پر جسمانی اور نفسیاتی تشدد کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز،ایجنسیز کے ساتھ
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت نے شہدائے کربلا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم قربانی کشمیریوں سمیت تمام مظلوم اقوام کے لیے مشعل راہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی غیر قانونی طور پر نظربند قیادت نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغامات میں کہا کہ بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کا جینا دوبھر کر کے مقبوضہ علاقے کو کربلا میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے روایتی جلوسوں پر پابندیاں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی عکاسی کرتی ہیں۔
تشدد کے متاثرین کی حمایت کے عالمی دن پر ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو طول دینے اور حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کے لیے بڑے پیمانے پر جسمانی اور نفسیاتی تشدد کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اس قابض فورسز نے اگست 2019میں 370اور 35اے دفعات کی منسوخی کے بعد سے اب تک 29ہزار 4سو90 سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لیکر جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا ۔
دوسری جانب ضلع راجوری کے گمبھیر مغلاں اور منجاکوٹ کے جنگلاتی علاقوں میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن آج مسلسل 35ویں روز بھی جاری رہا۔طویل آپریشن کے باعث علاقے میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو چکاہے اور لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button