پاکستاناہم خبریں

آئی جی آزاد جموں و کشمیر پولیس کا پرتشدد اور ریاست مخالف عناصر سے مذاکرات سےانکار

شرپسند عناصر فورسز کی گردنیں اتارنے اور لاشیں گرانے کی دھمکیاں دیتے ہیں اور عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
مظفر آباد: آئی جی آزاد کشمیر پولیس نے پرتشدد اور ریاست مخالف عناصر سے مذاکرات کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو بے دردی سے شہید کرنے اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جا سکتی۔
آئی جی پولیس نے کہا کہ کیا کوئی اپنے بھائی کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا تصور بھی کر سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام سیاسی حل نکالنا نہیں، سیاسی حل ہمیشہ سیاست دانوں کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر فورسز کی گردنیں اتارنے اور لاشیں گرانے کی دھمکیاں دیتے ہیں اور عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، ایسے عناصر کے ساتھ کسی سیاسی حل کی گنجائش نہیں۔
آئی جی پولیس نے کہا کہ ماں کے جنازے میں جانے والے ایک بے قصور شہری کو اغوا کر کے اس کی ٹانگیں توڑ دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں پر تشدد کرنے والوں کے ساتھ ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button