راشد خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی
نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی شکست کے بعد افغان
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی شکست کے بعد افغان سپنر راشد خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔
راشد خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں گزشتہ روز پاکستان کے خلاف فتح حاصل نہ کرنے پر افغانستان اور دنیا بھر میں موجود شائقین کرکٹ سے معذرت خواہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہوں کہ ہم فتح یاب ہو کر آپ کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں لاسکے لیکن مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ آئندہ میچز کیلئے ہماری حمایت اور دعا کریں۔
انگلینڈ نے کینگروز کو بچھاڑ دیا ، پاکستان کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ ؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آصف علی کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 19 اوورز میں 5 وکٹوں پر 148 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
میچ کے 18 ویں اوور میں مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ہو گیا اور اس اوور کے اختتام پر پاکستان کو 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے اور یوں محسوس ہو رہا تھا کہ شائد افغانستان یہ میچ جیت جائے مگر پھر آصف علی نے کمال کر دیا۔
سینئر فوجی حکام کی پولیس شہدا کے گھر آمد ، خراج عقیدت پیش کیا
انہوں نے 19 اوور کی پہلی، تیسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر 4 چھکے لگا کر ناصرف پاکستان کو یادگار جیت سے ہمکنار کروا دیا بلکہ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کو بھی یقینی بنا دیا ہے۔