
پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین
بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ جاری
کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ ہوئی جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے
سید عاطف ندیم-ادارت
واشک :بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق جہنم واصل دہشت گرد ماشکیل پولیس سٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ ہوئی جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔



