پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق 17 ستمبر کو سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہوگئے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سید عاطف ندیم-ادارت
راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 10 خوارج ہلاک جبکہ پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 سے 17 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف جھڑپوں میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ ضلع ہنگو میں ایک اور کارروائی کے دوران مزید 4 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 17 ستمبر کو سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہوگئے۔
فوج کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ وہ علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ شہید جوانوں کی قربانیاں ملک کے تحفظ اور سلامتی کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button