کھیلتازہ ترین

مکسڈ مارشل آرٹس ورلڈ کپ میں پاکستان کی منیشا علی نے طلائی تمغہ جیت لیا

انہوں نے انگولا کی سخت حریف لیونیلا ازابیل بلائیے کو شکست دی

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سپورٹس نمائندہ-پاکستان
انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (آئی ایم ایم اے ایف) کے مطابق پاکستان کی منیشا علی نے اتوار کے روز انگولا میں منعقدہ مکسڈ مارشل آرٹس ورلڈ کپ میں انگولا کی لیونیلا ازابیل بلائیے کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
پاکستان کے شمالی خطے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی منیشا علی نے بلائیے کے آخری حملے کے جواب میں ‘سٹینڈنگ گیلوٹین’ کا داؤ کامیابی سے لگایا جب دوسرے راؤنڈ کے اختتام میں صرف 15 سیکنڈز باقی تھے۔ (اس داؤ میں مخالف کھلاڑی کو گلے سے پکڑ کر رکھا جاتا ہے)۔
آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ کپ مکسڈ مارشل آرٹس کا ایک بین الاقوامی امیچور (غیر پیشہ ورانہ) مقابلہ ہے جس میں تمام دنیا کی 15 بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔
آئی ایم ایم اے ایف نے ایکس پر لکھا، "منیشا علی نے دوسرے راؤنڈ میں گیلوٹین کے ذریعے طلائی تمغہ جیت لیا!”
منیشا علی کی یہ کامیابی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان میں خواتین فائٹرز کی مقبولیت اور شناخت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
لاہور میں واقع ‘بریو جم’ جہاں وہ تربیت حاصل کرتی ہیں، نے اس پاکستانی فائٹر کو پورے ملک کی نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک "مثال” قرار دیا۔
انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا، "انہوں نے دنیا کے ایک مشکل ترین کھیل کا انتخاب کیا اور ‘بریو جم’ میں ایک سال سے بھی کم عرصے کی تربیت کے بعد آئی ایم ایم اے ایف کی طلائی تمغہ یافتہ کھلاڑی بن گئیں۔”
نیز کہا، "وہ پورے پاکستان کی نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک قابلِ تقلید اور اس بات کی شاندار مثال ہیں کہ مناسب ماحول، عزم اور رہنمائی سے کیا کچھ بنایا جا سکتا ہے۔”

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button