
سپورٹس رپورٹر-پاکستان
20ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے لیے آج کا دن انتہائی کامیاب رہا، جہاں قومی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام یعنی تینوں میچز میں باآسانی فتح حاصل کر لی۔
آج کھیلے گئے میچز کے نتائج درج ذیل ہیں:
مکسڈ ڈبلز (راؤنڈ آف 32): پاکستان کی جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپال کو سٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مینز سنگلز (راؤنڈ آف 32): پاکستان کے محمد عرفان نے لبنان کے جیرارڈ جے کے کرم کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے ہرا دیا۔
مینز سنگلز (راؤنڈ آف 32): ایک اور مقابلے میں پاکستان کے نور زمان نے فلپائن کے وان ایرو ڈالیڈا کو بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 3-0 سے آؤٹ کلاس کر دیا۔قومی اسکواد کی اس مسلسل کامیابی پر کھیل کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں مزید میڈلز اپنے نام کریں گے۔



