
پنجاب کے پہلے 400 میگاواٹ Wheeling Auction میں ممکنہ شرکت، اوپن ایکسس اور مسابقتی بجلی مارکیٹ سے متعلق حکمتِ عملی کا جائزہ،صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر
مسابقتی بجلی مارکیٹ اور اوپن ایکسس وہیلنگ کے ذریعے صنعتی و تجارتی صارفین کے لیے توانائی کے متبادل ذرائع اور مسابقتی نرخوں کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں،
سید عاطف ندیم-ادارت
لاہور، 29 ستمبر 2026ء: صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیرِ صدارت پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے پہلے 400 میگاواٹ Wheeling Auction میں پنجاب کی ممکنہ شرکت، Competitive Electricity Market اور Open Access Wheeling کے حوالے سے حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ اوپن ایکسس وہیلنگ پاکستان کے پاور سیکٹر میں زیادہ شفاف، مسابقتی اور متحرک بجلی مارکیٹ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پنجاب کی جانب سے اس عمل میں ممکنہ شرکت کا مقصد توانائی کے شعبے میں جدید اصلاحات کو آگے بڑھانا اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی مسابقتی اور قابلِ اعتماد فراہمی کے نئے مواقع کا جائزہ لینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اپنے بڑھتے ہوئے Clean Energy Portfolio سے زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد حاصل کرنے اور توانائی کے شعبے میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اصلاحات متعارف کرانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مسابقتی بجلی مارکیٹ اور اوپن ایکسس وہیلنگ کے ذریعے صنعتی و تجارتی صارفین کے لیے توانائی کے متبادل ذرائع اور مسابقتی نرخوں کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں، جبکہ صوبے میں سرمایہ کاری اور صاف توانائی کے منصوبوں کے فروغ کے لیے بھی نئے مواقع سامنے آ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت توانائی کے شعبے میں پائیدار، شفاف اور معاشی طور پر مؤثر پالیسیوں کے ذریعے صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایم ڈی پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ ثانیہ اویس نے اجلاس کو Wheeling Auction، اوپن ایکسس، بجلی کی قیمتوں، گرڈ چارجز اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پنجاب کی جانب سے ممکنہ شرکت کے مختلف پہلوؤں، بجلی کی متوقع قیمتوں، گرڈ چارجز، تجارتی و مالیاتی viability، رسک فیکٹرز اور bidding strategy کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر بھی غور کیا گیا کہ مسابقتی بجلی مارکیٹ میں پنجاب کی مؤثر شرکت کو کس طرح یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے Punjab Financial Advisory Services (PFAS) کو بطور بیرونی مالیاتی مشیر شامل کیا گیا ہے، جو Wheeling Auction میں ممکنہ شرکت کے مالیاتی، تجارتی اور معاشی پہلوؤں کا جائزہ لینے میں معاونت فراہم کرے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی محمد اجمل بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ شاہد فاروق، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن رائے محمد یاسر بھٹی، چیف انرجی پاور محمد یاسین، ایم ڈی پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ ثانیہ اویس، CEO PTPL سلمان ذکریا، CEO PEECA عبدالرحمن اور CEO PPDCL عدنان مدثر نے شرکت کی۔


