یورپتازہ ترین

’مسٹر پوٹن، یہ بے مقصد جنگ بند کریں‘، جرمن چانسلر کی روسی صدر سے اپیل

میرس نے ایک بار پھر روسی قیادت سے جنگ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہو سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے پہلے ہتھیار خاموش ہونا ضروری ہیں۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

جرمن چانسلر فریڈرِش میرس نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے یوکرین پر حملے روکنے اور مذاکرات کی طرف آنے کی اپیل کی ہے۔

اتوار کے روز کییف کے دورے کے دوران میرس نے کہا، ’’مسٹر پوٹن، یہ بے مقصد جنگ بند کریں۔ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن یوکرین کی شہری آبادی پر یہ حملے رکنے چاہییں۔‘‘

جرمن چانسلر دورہ کییف کے موقع پر یوکرینی صدر زیلنسکی کے ہمراہ

میرس نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ہمراہ کییف کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کا  دورہ بھی کیا، جسے حالیہ ڈرون حملے میں نقصان پہنچا تھا۔ میرس کے دورے کے دوران کییف میں کئی مرتبہ ڈرون حملوں کے سائرن بجے، جبکہ صبح شہر کے شمال میں ایک پل کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

تباہ شدہ عمارت کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے میرس نے کہا کہ ایسے حملوں سے اس جنگ کی بے معنویت واضح ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں موسم سرما کی تیاری کے دوران بنیادی ڈھانچے پر روزانہ حملے ہو رہے ہیں۔

میرس نے ایک بار پھر روسی قیادت سے جنگ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہو سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے پہلے ہتھیار خاموش ہونا ضروری ہیں۔

پیر کے روز روسی ڈرون حملے میں کییف کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز  کی تاریخی عمارت کی دو منزلیں تباہ ہو گئی تھیں۔ اس حملے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ تقریباً چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔

جرمن چانسلر فریڈرش میرس کییف میں روسی حملوں کا نشانہ بننے والی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کرتے ہوئے
میرس کے دورے کے دوران کییف میں کئی مرتبہ ڈرون حملوں کے سائرن بجائے گئےتصویر: Kay Nietfeld/dpa/picture alliance
مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button