
رانا زاہد اشفاق-پاکستان
حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں پاسپورٹ نظام کو جدید بنانے کی جانب بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 23 اکتوبر سے تمام مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس (MRP) کے اجراء کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے اور ملک بھر میں صرف ای-پاسپورٹ (E-Passport) بنانے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس اہم پیش رفت کی خبر سب سے پہلے وائس آف جرمنی نے شائع کی ہے۔
پرانے پاسپورٹس کی کارآمدگی حکومتی ذرائع کے مطابق، وہ شہری جن کے پاس پہلے سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (MRP) موجود ہیں، انہیں فوری طور پر پاسپورٹ تبدیل کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے پاسپورٹ ان پر درج انقضاء کی تاریخ (Expiry Date) تک مکمل طور پر کارآمد اور قابلِ استعمال رہیں گے۔
ای-پاسپورٹ کا نیا فیس شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ای-پاسپورٹ کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ ہی اس کے نئے فیس شیڈول اور فیس کی ساخت کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہری اپنے متعلقہ پاسپورٹ دفاتر سے ای-پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔
ای-پاسپورٹ کی آمد سے پاکستانی شہریوں کے بین الاقوامی سفر میں آسانی، ای-گیٹس (E-Gates) پر فوری پروسیسنگ اور سیکیورٹی کے معیار میں نمایاں اضافہ ممکن ہو سکے گا



