
دیوالی کے بعد بھارت میں آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ، پڑوسی ممالک بھی زہرآلود فضا کی زد میں
عالمی جریدہ فرانس 24 نے کہا کہ آتش بازی کے بعد کینسر کا سبب بننے والے باریک ذرات کی مقدار 879 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی
سید عاطف ندیم-ادارت
بھارت میں دیوالی کی اندھی آتش بازی سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں نے پاکستان سمیت پورے خطے میں ماحولیاتی بحران پیدا کر دیا۔
عالمی جریدہ ایشیاء بزنس ڈیلی نے کہا کہ دیوالی پر آتش بازی کے بعد بھارت میں پی ایم 2.5 ذرات کی مقدار عالمی ادارۂ صحت کی مقررہ حد سے تقریباً 60 گنا بڑھ گئی۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی مرکزی ادارۂ انسدادِ آلودگی کے 6 درجاتی پیمانے پر بھارت کا 5واں درجہ انتہائی ناقص فضائی معیار کو ظاہر کرتا ہے۔
عالمی جریدہ فرانس 24 نے کہا کہ آتش بازی کے بعد کینسر کا سبب بننے والے باریک ذرات کی مقدار 879 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی۔جریدے کا کہنا ہے کہ برطانوی تحقیق کے مطابق بھارت میں 2009 سے 2019 کے دوران فضائی آلودگی سے منسلک 38 لاکھ اموات ہوئیں۔
بین الاقوامی ماہرِ معاشیات نے کہا کہ بھارت کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیاں سرحدیں پھلانگ کر خطے کی صحت اور ماحول کے لیے سنگین خطرہ بن رہی ہیں۔



