تازہ ترینیورپ

جرمن فوج میں جنسی بدسلوکی سے متعلق پہلی جامع تحقیق منظرعام پر

وزیر دفاع نے آگاہی میں اضافے اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایک آزاد رپورٹنگ سینٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service
ڈی پی اے ، ای پی ڈی کے ساتھ

جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے جرمن مسلح افواج میں جنسی بد سلوکی اور تشدد سے متعلق پہلی جامع تحقیق کے منظر عام پر آنے کے بعد اس بارے میں روک تھام اور آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جرمن  فوج میں جنسی زیادتی کے لیے ”زیرو ٹالرنس‘‘ کی پالیسی اپنائی جائے گی اور اس مسئلے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

متاثرہ افراد میں خواتین کا تناسب زیادہ

تحقیق کے مطابق سروے میں شامل 60 فیصد سے زیادہ خواتین اور مرد فوجیوں نے بتایا کہ ان کی مرضی اور جنسی حدود کا خیال نہیں رکھا گیا اور ان کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی گئی اور یہ  جرمن فوج میں جنسی بدسلوکی کے مسئلے کے وسیع پیمانے کی عکاسی کرتی ہے۔

جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے کہا ہے کہ اس رپورٹ نے فوج میں جنسی ہراسانی اور تشدد کے حقیقی صورتحال کے بارے میں پہلی بار قابلِ اعتماد اعداد و شمار فراہم کیے ہیںتصویر: Bernd von Jutrczenka/dpa/picture alliance

پسٹوریئس  نے کہا کہ جنسی تشدد کا ہر واقعہ، خواہ زبانی ہو یا جسمانی، متاثرہ افراد کے انسانی وقار پر حملہ ہے۔ انہوں نے  واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔

وزیر دفاع نے آگاہی میں اضافے اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایک آزاد رپورٹنگ سینٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے کہا ہے کہ اس رپورٹ نے فوج میں جنسی ہراسانی اور تشدد  کے حقیقی صورتحال کے بارے میں پہلی بار قابلِ اعتماد اعداد و شمار فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”جرمن فوج جنسی تشدد کے واقعات کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے۔  ‘‘ بورس پسٹوریئس نے خبردار کیا کہ رپورٹ ہونے والے ایسے واقعات کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

جرمن وزیر دفاع پسٹوریئس نے کہا کہ جنسی تشدد کا ہر واقعہ، خواہ زبانی ہو یا جسمانی، متاثرہ افراد کے انسانی وقار پر حملہ ہےتصویر: Florian Gaertner/photothek.de/picture alliance

سروے کے نتائج

یہ نتائج حالیہ برسوں میں سامنے آنے والے متعدد واقعات اور الزامات کے تناظر میں جاری کیے گئے ہیں، جن کا مقصد مسئلے کی نوعیت اور وسعت کو بہتر طور پر سمجھنا ہے۔

جرمنی کی وزارت دفاع نے پارلیمنٹ کے اراکین کو جو نام نہاد ”ڈارک فگر اسٹڈی‘‘ پیش کی اس کی بنیاد وہ سروے ہے جو مسلح افواج کی سابق پارلیمانی کمشنر اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی سیاستدان ایفا ہؤگل کے ایماء پر کیا گیا تھا۔ وزارت دفاع کے مطابق، 72 فیصد خواتین فوجیوں اور 31 فیصد مرد فوجیوں نے اپنی پوری سروس کے دوران کم از کم ایک بار زبانی طور پر ہراساں کیے جانے کی اطلاع دی۔

مجرم زیادہ تر مرد

مذکورہ مطالعہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ اصل کیسز کی تعداد پہلے سے معلوم یعنی ”رپورٹ شدہ کیسز‘‘ سے تین سے چھ گنا زیادہ ہے۔ تحقیق کے مطابق، خواتین کے خلاف اور مردوں کے خلاف جنسی بدسلوکی کے معاملات میں مجرم زیادہ تر مرد ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق سروے میں شامل 60 فیصد سے زیادہ خواتین اور مرد فوجیوں نے بتایا کہ ان کی مرضی اور جنسی حدود کا خیال نہیں رکھا گیا اور ان کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی گئی اور یہ جرمن فوج میں جنسی بدسلوکی کے مسئلے کے وسیع پیمانے کی عکاسی کرتی ہےتصویر: Malte Ossowski/SvenSimon/picture alliance

گزشتہ بارہ ماہ  کے سروے  کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیق سے پتا چلا کہ 38 فیصد خواتین سپاہیوں اور 16 فیصد مرد فوجیوں کو زبانی جنسی بد سلوکی کا سامنا کرنا پڑا، 7 فیصد خواتین فوجیوں اور 5 فیصد مرد فوجیوں پر نازیبا جملے کسے گئے، اور 9 فیصد خواتین فوجیوں اور 3 فیصد مرد فوجیوں کو جسمانی جنسی بد سلوکی کے تجربات سے گزرنا پڑا۔ دو فیصد خواتین اور مرد فوجیوں کو جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سلسلے میں 34 ٹھوس اقدامات پر مشتمل ایک ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے جس میں رواں ماہ یعنی نومبر کے آغاز میں قائم کی گئی نئی مشاورتی اور امدادی سروس Help بھی شامل ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button