اہم خبریںپاکستان پریس ریلیز

پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی سکیورٹی واپس لے لی ناصف

پنجاب میں کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے کیا ان کا اشارہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف تھا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے مریم نواز کا نام نہیں لیا تھا۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service
اعوان-ادارت پنجاب پاکستان

پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو فراہم کی جانے والی ایلیٹ فورس کی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔ چوہدری سالک حسین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلیٹ فورس کی سکیورٹی گزشتہ ڈیڑھ سال سے ان کے ساتھ تعینات تھی۔

صحافیوں سے گفتگو میں ان سے سوال کیا گیا کہ پنجاب میں کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے کیا ان کا اشارہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف تھا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے مریم نواز کا نام نہیں لیا تھا۔

چوہدری سالک حسین سے ان کے بھائی اور پنجاب کے صوبائی وزیر شافع حسین کے ممکنہ استعفے سے متعلق بھی سوال کیا گیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ شافع حسین کو ان کے بیان کا علم نہیں تھا اور استعفے کے معاملے پر وہ خود ہی جواب دے سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس کا جواب تیار کرلیا ہے، جو چند روز میں سامنے آجائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے چوہدری سالک حسین کی جانب سے پنجاب میں کرپشن کے الزامات پر انہیں ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے الزامات کے ثبوت پیش کریں۔

دوسری جانب چوہدری سالک حسین اپنے الزامات پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے اور وہ اپنے بیان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات ملنے پر انسان کو عاجزی اختیار کرنی چاہیے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button