انٹرٹینمینٹتازہ ترین

اوٹاوا میں پاکستانی خطاط عائشہ کمال کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش، ہائی کمشنر محمد سلیم نے افتتاح کیا

نمائش کا مقصد پاکستان کے فن و ثقافت کو متعارف کرانے اور پاکستان اور کینیڈا کے عوام کے درمیان دوستانہ روابط کو مزید فروغ دینا ہے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

وائس آف جرمنی اردو نیوز
اوٹاوا :کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں معروف پاکستانی خطاط عائشہ کمال کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کیا۔
ہائی کمشنر محمد سلیم نے عائشہ کمال کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فن پارے عالمی سطح پر پاکستان کے ثقافتی تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نمائش کا مقصد پاکستان کے فن و ثقافت کو متعارف کرانے اور پاکستان اور کینیڈا کے عوام کے درمیان دوستانہ روابط کو مزید فروغ دینا ہے۔
شرکاء نے پاکستانی خطاطی کے فن پاروں کو سراہتے ہوئے روایتی فن میں جدت، خوبصورتی اور فنکارانہ مہارت کی تعریف کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button