اہم خبریںپاکستان پریس ریلیز

کلگام سی آر پی ایف حملے سے متعلق خبریں چلانا بھارتی میڈیا کا پرانا اور فرسودہ ہتھکنڈا ہے،سکیورٹی ذرائع

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کلگام حملے کی فالس فلیگ کارروائی کسی سنجیدہ ردعمل کے قابل نہیں اور یہ سراسر جھوٹ ہے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سید عاطف ندیم-ادارت
کلگام :کلگام واقعہ اور بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا،کلگام سی آر پی ایف حملے سے متعلق خبریں چلانا ہندوتوا ریجیم کے حامی بھارتی میڈیا کا پرانا اور فرسودہ ہتھکنڈا ہے۔
بھارت فالس فلیگ آپریشنز کے فرسودہ ہتھکنڈوں کے ذریعےپہلےسوشل میڈیا پر اور اس کے بعد الیکٹرونک میڈیا پر پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کرتا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق کلگام حملے کی فالس فلیگ کارروائی کسی سنجیدہ ردعمل کے قابل نہیں اور یہ سراسر جھوٹ ہے۔
بھارت کی طرف سے اندرونی انتشار اور سیاسی تفریق کے بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے وہی پرانے میڈیا ہاؤسز اور وہی پرانے چہرے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کے لیے اسی پرانے اسکرپٹ اور روایتی ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button